|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2019

خضدار:  وڈھ میں ایف سی کی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی ساؤتھ سعید ناگرا کی ہدایت پر ایف سی قلات اسکاوٹس نے وڈھ کے قریب کاروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ غیر ملکی سامان ضبط کرلیا۔

ضبط کئے گئے سامان میں 59907 کلو چھالیہ پان پراگ 12712 کلو گٹکا 850 کلو 24 عدد ٹائرز 24 کاٹن صابن سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اسمگل کی جانے والے سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے کاروائی کے بعد ایف سی نے ضبط شدہ سامان مزید کاروائی کے لئے کسٹم کے حوالے کر دیا۔