کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹینٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صوبے میں مجموعی امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گورنربلوچستان نے کہاہے کہ طویل سر حدوں کی وجہ سے صوبے امن وامان قائم رکھنا خا ص مشکل کام ہے۔
لیکن افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور ضرورت کی بدولت ملک اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری آچکی ہے آب یہ بات یقینی کے ساتھ کی جاسکتی ہے کہ ملکی اور صوبے کے روشن مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔