وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ کے رہنما محمد کریم گزگی مینگل کے قتل کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کی طرف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی بی این پی دفتر سے برآمد ہوئی وڈھ بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی۔
پریس کلب وڈھ پہنچی اس موقع پر رہنماں مجاہد عمرانی احمد خان گزگی عبدالرب بلوچ محمف کریم جے بھائی اور بیٹے کا مظاہرین سے کہنا تھا کہ محمد کریم گزگی مینگل کو بی این پی سے وابستگی کی وجہ سے شہید کیا گیا 5ستمبر کو الصبح محمد کریم کو ان گھر کے باہر قتل کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ خضدار انتظامیہ اور وڈھ انتظامیہ ایف آئی آر میں شامل ملزمان کو فوری گرفتار کریں اگر انتظامیہ نے 7 دن کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا تو پارٹی وراثا کے ساتھ ملکر قومی شاہراہ بند کرینگے یہ ہمارا جمہوری حق ہے قاتلوں کی پشت پناہی سے وڈھ کے حالات مذید خراب ہوگے انہوں نے کہا کہ قتل ملوث ملزمان سرعام گھوم رہے ہیں لیکن انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا اعلی حکام سے اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ کے اس رویہ کا نوٹس لیں وڈھ کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے والے آج یہ سن لیں کہ اب ہمارے کسی کارکن پر کوئی خراش تک آئی ہم میدان میں ہونگے کریم مینگل پارٹی کے ایک اہم رہنما تھے ان کا قصور یہ تھا کہ وہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کارواں کے ایک سچے اور بہادر سپاہی تھے انہوں نیکہا کہ وڈھ انتظامیہ ملزمان کو گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں کریں انتظامیہ کے خاموشی ہمیں کسی بھی صورت برداشت نہیں۔