کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کو بداطوار وی سی نے بے حیائی کا اڈہ بنا رکھا ہے طالبات کو بلیک میلر گروپ سے بچایا جائے، صوبائی ترجمان بی ایس او پجاربی ایس او پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے۔
جامعہ بلوچستان کے موجودہ کرپٹ وی سی کی ایما ء پر وہاں کے گرلز طالبات کی عزت آبرو کی جارہی ہے طالبات کرپٹ اور یونیورسٹی کے بلیک میلر گروپس سے غیر محفوظ ہیں انہوں نے کہا گزشتہ دنوں گریجویٹ اسٹڈیز آفس (جی ایس او) کے چیئرمین نے ایک ایم فل اسکالر کو بلیک ملینگ کے ذریعے ٹیچرز ہاسٹل لایا اسی وقت یونیورسٹی کے رجسٹرار اور سیکورٹی آفیسر نے موجودہ کمرہ پر چھاپہ مار کر گھناؤنی بے حیائی حرکت کرنے والے جی ایس او کے چیئرمین اور اس کے لابی کو بے نقاب کیا۔
انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں اس طرح کے واقعات بلوچستان کے روایات کے بر خلاف ہے اور طالبات اپنے ٹیچروں سے غیر محفوظ ہیں موجودہ وی سی کی کرپٹ اور نااہلی کی وجہ سے روز اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں لہذا بلوچستان یونیورسٹی کے وی سی کے کیخلاف بھر پور کارروائی کی جائے اور طلباء طالبات کی تعلیم سمیت ان کی عزت آبرو کو بچایا جائے۔