|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2019

کوئٹہ :  کچلا ک میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعدخود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق اتوار کو کچلا ک کے علاقے کلی تاج وال میں ظاہر خان نامی شخص نے گھریلو نا چاکی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی تین بچوں بھابئی زوجہ ظاہر خان،بی بی مریم،محمد ریحان،محمد ابراہیم کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

ہلاک ہونے والے بچوں میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں جنکی عمریں ڈیرھ سے پانچ برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں، پولیس نے لاشوں کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزیدکاروائی جاری ہے۔