|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2019

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت خرابی کی زمہ داری عمران خان پر آتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، عمران خان نیازی نے امریکا میں کہا کہ جیل میں سہولتیں ختم کر دوں گا، ان کی صحت خرابی کی ذمہ داری عمران خان پر آتی ہے، ڈاکٹرز نے جو طبی سہولیات دی تھیں وہ واپس لی گئیں، نواز شریف کی صحت تقاضا کرتی ہے کہ ان پر توجہ دی جائے،ضمانت سے حراست کا ماحول بھی ختم ہوگا۔

این آر او سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی سے این آر او مانگ کون رہا ہے؟، عمران نیازی جب یہ کہتے ہیں کہ این آراونہیں دوں گا تو وہ عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں۔ وہ تاثر دے رہے ہیں کہ عدالتیں ان کے کہنے پر فیصلہ کررہی ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نوٹس لیں۔