کوئٹہ : کوئٹہ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والے بارش سے نکاسی آب کا پانی ہفتہ کے روز بھی سڑکوں پر بہتا رہا گندگی کے انبار لگے رہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والی تیز بارش سے کواری روڈ ڈبل روڈ گوالمنڈی چوک جناح روڈ اور فاطمہ جناح روڈ سمیت ہر شاہراہ پر نالوں کا پانی ہفتہ کے روز بھی سڑک پر بہتا رہا جبکہ نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہو سکاجبکہ ہفتے کی صبح سے لیکر دوپہر تک نالیوں سے نکلنے والی گندگی خشک ہونے کے بعد دھول مٹی میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد شہر پر گرد کے بادل چھائے رہے شہر کے مختلف مقامات پر دھول مٹی کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو گیا گندگی اور دھول سے دکاندار اور شہری بھی شدید متاثر ہوئے۔