جمرود:ڈاکٹر کے اغوا کی اطلاعات
دوسری جانب جمرود ہیڈ کوارٹرز اسپتال کے ایک فیلڈ میڈیکل ڈاکٹر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے ڈسٹرکٹ جمرود سے اغوا کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شوکت آ فریدی کو اُس وقت اغوا کیا گیا ، جب وہ اسپتال جا ر ہے تھے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ روشن محسود کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر شوکت لاپتہ ہیں اور اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔ پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ اور دیگر سیاسی انتظامیہ نے جمرود ہیڈ کوارٹرز اسپتال پہنچ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈاکٹر شوکت کی تلاش کا حکم دیا ہے۔