خضدار: ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں میں جمعہ کی شب شروع ہونی والی بارش ہفتہ کے رات گئے تک جاری رہے۔
بارش کے دوران نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ضلع میں تمام فیڈروں سے بجلی کی سپلائی معطل رہی جبکہ تسلسل کے ساتھ ہونے والی بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور لوگوں نے گرم ملبوسات خرید نے کے لئے لونڈا بازار کا رخ کیا تا ہم کسی بھی علاقے سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے پورے ضلع میں تمام محکموں کو الرٹ کر کے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔