دالبندین: رکن قومی اسمبلی حاجی میرمحمد ہاشم نوتیزئی کراچی میں دو روزہ میٹنگ برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی کراچی میں شرکت ایم این اے حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے میٹنگ میں دالبندین سمیت بلوچستان کے دیگر جگہوں سے پی آئی اے سروس کی بندش کے حوالے سے آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی سروس کی بندش سے عوام تاجر برادری کو سخت پریشانی لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع سمیت دالبندین ٹو کراچی پی آئی اے سروس جلد بحال کی جائے تاکہ عام لوگوں کو اور تاجر برادری کو سفری سہولت میسر ہو اس پر فیڈرل منسٹر غلام سرور خان نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بلوچستان میں تمام معطل ہوائی سروس خاص کر دالبندین ٹو کراچی کو بہال کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ رخشان ڈویژن اور بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہماری جدوجہد یہاں کے عوام اور اس صوبے کی حقیقی خوش حالی کی جدوجہدہے اور بلوچستان نیشنل پارٹی اپنی منشور اور بلوچستان کے عوام کے بہتر مفادات و مستقبل کے چیلنجز کو دیکھ کر فیصلے کررہی ہے اور بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور بلوچستانی عوام کی مفادات کے پیش نظر اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھ کر یہاں کے عوام کی خدمت کریں گے۔