|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2019

پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ کی سربراہی میں پنجگور کے پارٹی دوستوں کا ایک اہم اجلاس بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کے سینئر نائب صدر میر افتخار حسین کے رہائش گاہ گرمکان میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ جنرل سیکرٹری راشد لطیف سینیئر نائب صدر حاجی افتخار حسین نائب صدر حاجی غلام رسول سابق صدر عبیداللہ بلوچ سابق صدر نظام بلوچ تحصیل صدر محمد جان تحصیل پروم کے صدر لشکری سابق انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدیر بلوچ سابق جنرل سیکرٹری طاہر موسیٰ محمد حلیم شیر احمد اورنگزیب محمد یعقوب محمد عالم سمیت دیگر سینئر پارٹی دوست موجود تھے۔

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر آحمد بلوچ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی حقیقی آواز ہیں پارٹی بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر موثر انداز میں آواز بلند کررہا ہے کیونکہ پارٹی نے ہمیشہ انفرادی مفادات کو اجتماعی مسلوں کے حل کیلئے ترجیح دی ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے قومی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہیں پارٹی کو ڈسٹرکٹ پنجگور میں مزید فعال اور متحرک بنانے کیلئے تمام عہدیداران و ممبران اپنی صلاحیتیں بروے کار لائیں تاکہ پارٹی کو مزید مضبوط و منظم کریں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار بلوچ خواتین کی رہائی سردار اختر جان مینگل کی جہدو جہد اور کوششوں سے ممکن یوا ھیجو اس کی مخلصانہ سوچ کا نتیجہ ہے۔