۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2020

سبی: سبی کے قریبی گاوں لونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک مزدور کو قتل دوسرا ساتھی مزدور کو زخمی کر دیا اور ملزمان رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے،مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جاتا ہے۔

،لیویز فورس نے جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا،تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے گاؤں لونی کے آر ایچ سی میں مزدور ٹیوب ویل لگانے کا کام کر رہے تھے گذشتہ شپ نامعلوم افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور شفیع محمد و لد عبدالخالق موقع پر ہی جان بحق اور دوسرا مزدور ساتھی اصغر علی ولد اختر جاوید بیگ زخمی ہو گئے۔

ملزمان واقع کے بعد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویزفورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے لاش اور زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی مینتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جاں بحق و زخمی مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جاتا ہے،مذید تفتیش لیویز فورس کر رہی ہے۔