قلات: قلات بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر پک اپ گاڑی الٹنے سے محکمہ صحت کا ایک اہلکار جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں اور نعش کو ڈی ایچ کیو قلات منتقل کرنے کے بعدشدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے قلات لیویز کے مطابق قلات سے پچاس کلومیٹر دور بینچہ کے قریب بنجگورسے کوئٹہ جانے والی محکمہ صحت کی گاڑی الٹنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہیں۔
لیویز موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو قلات منتقل کردیا جہاں ایک زخمی عبدالطیف زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو زخمیوں خالد اورمحمد اختر کو ڈی ایچ کیو میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے