|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2020

کوئٹہ : کوئٹہ میں کرونا وائرس کے لیے قائم شیخ زاید ہسپتال آئیسولیشن وارڈ کے انچارج اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالغفار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں کرونا وائرس سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا ہے۔

ایک شخص کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا،اس حوالے سے کی جانے والی پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تفتان سے ایک شخص شیخ زاید ہسپتال پہنچا تھا کرونا کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ان کی باقاعدہ بلڈ ٹیسٹ کئے گئے جہاں ان کے ٹیسٹ نگیٹو آئے،گزشتہ رات اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور انہیں دل کا دورہ پڑا جن سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔