|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں واقع ایشیاء کے بڑے شپ بریکنگ یارڈ کو کرونا وائرس کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

محکمہ ماحولیات حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ٹوٹنے کیلئے لنگر انداز ہونے والے ہر قسم کے بحری جہاز اور آئل ٹینکرز پر چار ہفتوں کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ پابندی دنیا بھر میں پھیلنے والی وباء کورونا وائرس پر قابو پانے کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

اعلامیہ کیمطابق بعد از پابندی تمام ناکارہ بحری جہازوں کو گڈانی کے ساحل پر لنگر انداز ہونے کیلئے حکومت بلوچستان کے محکموں سے مکمل اور باقاعدہ اجازت نامہ اور کلئیرنس سرٹیفیکٹ طلب کرنا ہوگا۔