|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2020

تربت: کورونا وائرس کے اندیشے کے پیش نظرصوبائی حکومت اورآئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے تحت ڈسٹرکٹ جیل تربت میں بھی معمولی جرائم میں قید 32 قیدیوں کی رہاکردیاگیا۔

کچھ قیدیوں کے عدالتی جرمانوں کی ادائیگی ڈپٹی کمشنرکیچ محمدالیاس کبزئی کے حکم پر ڈی سی آفیس سے کی گئیں بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل تربت یاسین بلوچ نے 32قیدیوں کو رہا کر دیا انکی رہائی سے پہلے یاسین بلوچ نے قیدیوں کو ہدایت کیں کہ وہ شریف شہری بنکر زندگی گزاریں۔

اور ملک کے لیے دعا کریں کہ اللہ کرونا وائرس سے ہمیں محفوظ رکھے اس موقع پرا ے ڈی سی کیچ سراج کریم اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت عبید اللہ کاشف بھی موجود تھے۔