مستونگ: پولیس انتظامیہ کی کروناوائرس سے بچاو و احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد نہ کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد افراد کو گرفتارکر لیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ شہر میں کرونا وائرس سے کے حوالے سے ڈبل سواری دکانوں کے سامنے لوگوں کی بیڑ ایک ساتھ بھیٹنے سمیت دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرکے پولیس لائن منتقل کر دیا۔
جبکہ اس سلسلے میں پولیس نے ایس پی مستونگ کی سربرائی میں پولیس کا شہر کے مختلف شاہراوں میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔واضع رہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی احکامات پر لاک ڈاون کے باعث شہر کے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہے جس سے عوام کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے