|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2020

مستونگ : محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ میں خاتون ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے مستونگ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہوگئی،

مستونگ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اہلکاروں سمیت 7 افراد کے مزید نمونے ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ بجوادئیے گئے، ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو مشتبہ افراد ڈی ایچ کیو آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔