|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2020

دالبندین: احساس کفالت پروگرام کے مستحقین سے رقم کی کٹوتی فرنچائز مافیا سرگرم انتظامیہ بے خبر کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاک ڈاون کی وجہ سے غریب نادار اور دیہاڑی دار مزدور طبقے کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی 12 ہزار روپے کی رقم میں کٹوتی فرنچائز مافیا نے مستحقین سے فی کس ایک ہزار روپے کٹوتی کرکے غریب مستحقین کے رقم کھانے سے بھی باز نہ آیا۔

مستحقین کا کہنا ہیں کہ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ 12 ہزار روپے کی رقم سے ہمیں 11 ہزار روپے مل رہا ہیں حالانکہ میسجز میں واضح 12 ہزار روپے وصولی لکھا ہیں مگر فرنچائز مافیا ہمارے پیسوں کے کھانے سے بھی باز نہیں آتے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ آفیسران مکمل خواب خرگوش کے مزے لے کر مافیا کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔