لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کی مقتول رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے ڈرائیور اور بیٹی نے 2 قاتلوں کو شناخت کرلیا۔
ایس پی سی آئی اے پولیس لاہور عمر ورک کے مطابق ایم کیو ایم کی مقتول رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی بیٹی اور ڈرائیور نے 2 ملزمان کو قاتل کے طور پر شناخت کرلیا ہے، ان ملزمان کے نام عمران اور کامران ہیں، کیس کی تفتیش اب بھی جاری ہے کیونکہ قتل کی واردات میں تیسرا ملزم بھی ملوث ہے جس کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ طاہرہ آصف کو 18 جون کی شامل لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن تھانے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھیں۔
لاہور میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے 2 قاتلوں کو شناخت کرلیا گیا
وقتِ اشاعت : September 23 – 2014