بلوچستان میں کورونا کے304 نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 7335ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے مزید 11 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 73 ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق نو جون 2020 کو کورونا کے 1025 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 304مثبت آئے۔
محکمے کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 33 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے26 ہزار 97 کے نتائج منفی آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہاں مشتبہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار 688 ہے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2596 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔