|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے بنیادی مراکز صحت میں ٹیلی میڈیسن طریقہ کا ر علاج کے پائیلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے

آنے والے بجٹ میں مزید اضلاع کو مواصلاتی رابطے سے منسلک کرکے منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی، جام کمال خان نے کہا کہ
ٹیلی میڈیسن کے زریعہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں علاج و معالجہ کی سہولت کی فراہمی پی پی ایچ آئی کا اہم اقدام ہے۔