|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ لیویز کے مطابق ضلع کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے اسی کلو میٹر دور پیدارک کے علاقے زرین کہو میں دو افراد کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ مقتولین کو گولیان مار کر قتل کیا گیا تھا۔ لاشیں شناخت کے لئے سول اسپتال تربت لائی گئیں جہاں ورثاء نے کپڑوں سے ان کی شناخت گور کوپ کے رہائشی باہوٹ ولد پیر محمد اور ولی محمد ولد شکاری یوسف کے نام سے کی ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق مقتولین اگست کے مہینے سے سے لاپتہ تھے۔