|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2020

وفاق کا 10 ارب روپے کا خصوصی پیکج بلوچستان کو نظرانداز کرنا ہے، سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں آزاد کشمیر 55 ارب، گلگت بلتستان 32 ارب جبکہ ملک کا 42 فیصد وسیع تر صوبہ بلوچستان کیلئے صرف 10 ارب روپے کا خصوصی پیکج دینے سے واضح ہوجاتا ہے کہ بلوچستان کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔