کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کے دوسرے فیز کا کل آخری دن ہے، ایک ماہ میں حکومت نے بہت سارے سیکٹر ریلیکس کئے ہیں،
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران 3 لیبارٹری اسٹیبلش کی ہیں جن میں سے ایک خضدار میں بنائی گئی ہے جبکہ ایک ماہ میں بلوچستان 70 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں،
لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ2 دن سے کیسز کی تعداد کم ہونی شروع ہوئی ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ایک ماہ میں 15 دن کے لئے لاک ڈاون کی بات کر رہی ہے، لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ جولائی میں ایک اندازے کے مطابق ایک ہفتے میں 2ہزار کیسز سامنے آسکتے ہیں، کیسز کی تعداد کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے،
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ 1661کیسز پچھلے ہفتے سامنے آئے، 10 ڈونرز نے اپنا پلازمہ دیا جس سے ابھی تک 8افراد صحت یاب ہوئے ہیں، ہمارے پاس 130 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، اس وقت شیخ زید ہسپتال میں 63 کورونا کے مریض داخل ہیں جن میں14 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں 40کورونا کے مریض داخل ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے،بی ایم سی ہسپتال میں کورونا کے9 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔