|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2020

بیلہ: 28 سالہ نوجوان قتل ورثاء کی جانب سے قتل میں ملوث نامزد گیارہ افراد میں سے چھ افراد گرفتار قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گوٹھ موندرہ بیلہ کے رہائشی نوجوان علی بخش ولد عبدالجلیل موندرہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا۔

جسے بیلہ کے قریب راوانی لنک روڈ پر پسٹل سے فائر کر کے اسے موقع پر قتل کر دیا واقع کی اطلاع پاتے ہی ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مقتول کے ورثاء کی جانب سے قتل میں نامزد کردہ گیارہ ملزمان میں سے چھ ملزموں کو گرفتار کر کے مذید پانچ کی تلاش شروع کر دی قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔