مستونگ: برمش کمیٹی کے زیراہتمام تربت میں فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے بلوچ نوجوان حیات بلوچ کے قتل کے خلاف سراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے شرکاء خطاب کرتے ہوئےکہاکہحیات بلوچ کے قتل کی مزمت کی اور حیات بلوچ کو انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا
مقررین نے کہاکہ حیات بلوچ کو والدین کے سامنے قتل کرنا ظلم کی بدترین مثال ہے ظلم و نا انصافی کے خلاف اور حیات بلوچ کو انصاف فراہم کرنے کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے۔مقررین نے کہاکہ حیات بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں عوام کے جان ومال محفوظ نہیں،
آئے روز اس طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما ہورہے ہیں ان حالات میں بلوچ قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، بلوچستان کی عوام اور طلبا آج سوگوار ہے اہل بلوچستان اور مظلوم طبقات حیات بلوچ کی غم کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
حکومت بلوچستان سے شفاف تحقیقات اور شہید حیات بلوچ کے ورثا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اسطرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائیں اور واقع میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔