|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2020

اوتھل :پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں،ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر اور گوادر سے چرس،چھالیہ،موبائل فون،ٹیبلیٹ،رسٹ واچز، ایرانی تیل اور دیگر متفرق اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پکڑی جانے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً 161 ملین روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے،

پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ لسبیلہ کے علاقے وندر اور گوادر سے بھاری مقدار میں چرس، چھالیہ، ایرانی تیل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشاندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی،

گزشتہ دو ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے،ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ وندر پر ایک مسافر کو چ میں سوار مسافرخاتون سے 7کلوگرام چرس برآمدکرکے گرفتار کرلیا گیا،ایک اور کاروائی میں ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ میں دوران چیکنگ ٹرک سے 1,565موبائل فون 190,موبائل ٹیبلٹ اور 19رسٹ واچ برآمد کر تے ہو ئے 03 افراد کوگرفتارکر لیا گیا، وندر شہر کے قریب دوران گشت ایک ٹویوٹا سرف گاڑی سے 887کلو گرام چھالیہ،01عدد 9mmپسٹل،01عدد میگزین اور 19 عدد زندہ روند برآمد کر 02افراد کو گرفتارکر لیا گیا،جب کہ ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران16,394 کلو گرام چھالیہ،1,744پیکٹ انڈین گٹکا، 390 پیکٹ نسوار،516اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 78بیگز چائنا سالٹ اور54عدد ٹائر برآمد کر تے ہو ئے07 عدد گاڑیوں کو ضبط اور 04افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیاایک لاکھ دس ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ایک اور کاروائی میں ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ کار کی چیکنگ کے دوران کاغذات نہ ہونے پر کار کو ضبط اوراسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ جب کہ گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے5 تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر پاکستان سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے،تمام اسمگل کی جانے والی منشیات،چھالیہ، متفرق اشیاء،10عدد گاڑیاں اور11اسمگلرز کوپاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے لیا اور اسمگلرزکیخلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے جبکہ 05تارکین وطن کو ابتدائی تفتیش کے بعد FIA کے حوالے کر دیاگیا۔ پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ،ایرانی ڈیزل اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً161 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔