کوئٹہ+اسلا م آباد: چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹو سینیٹر آغاشاہ زیب درانی نے کہا ہے کہ حب پل کی مضبوطی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں پل کے ستونوں سے ریت ہٹانے پر عائد پابندی کے باوجود وہاں سے ریت لے جائی جارہی ہے،ضلعی انتظامیہ پل کے ستون سے بجری اور ریت اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔
یہ بات انہوں نے چیئر مین این ایچ اے سیکرٹری کمیونیکیشن اور سیکرٹری پلاننگ سے گفتگو کر تے ہوئے کہی انہوں نے حب پل کی موجودہ صورتحال پر تشویش کااظہار کر تے ہو ئے این ایچ اے حکام سیکرٹری پلاننگ سے پل از سر نو سروے کروانے پل کے ستونوں کے گرد حفا ظتی دیوار تعمیر کر نے کے سا تھ سا تھ اس بات کو یقینی بنا نے کا بھی مطا لبہ کیا کہ پل کسی حادثے کا شکا ر نہ ہو اس بات کو بھی یقینی بنا یا جائے۔