|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2020

کوئٹہ: محکمہ فشریز کی ضلع جعفرآباد میں غیر قانونی فشنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن میں متعددبڑے جال اور پٹے قبضے میں لے لئے گے۔طاہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزلکھمی چند اور تاج محمد بگٹی عرف تاجل فقیر کوخفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ چند نامعلوم عناصر ضلع جعفر آباد کے نہروں میں غیر قانونی مچھلی کا شکار کررہے ہیں۔

جنکی بیخ کنی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر نصیر آباد لکھمی چند نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جعفرآباد کی سربراہی میں آپریشن ٹیم تشکیل دی اورگذشتہ روز چھاپہ مار ٹیم نے وسیع پیمانے پر غیر قانونی فشنگ میں ملو ث افرادکے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کیا اور مختلف نہروں سے17جال قبضے میں لے لئے گئے۔

دریں اثناء ڈائریکٹر فشریز بلو چستان نے عوام الناس سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غیر قانونی جال نہروں سے فی الفورہٹا دیں وگرنہ بذریعہ لوکل انتظامیہ،پولیس اور ایف سی کے اشتراک سے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بلو چستان فشریز ایکٹ کے تحت سبزا اور جرمانے بھی عائد کئے جائینگے۔