سبی : میں زمین کے تنازعہ پر قبائلی تصادم ،قبائلی شخصیت سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور معتد د کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،
تاحال دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق سبی میں غلام بولک رند اور کھوسہ قبائل کے درمیان زمیں کے تنازے پر فائرنگ سے رند قبیلے کے سابق میونسپل وائس چیئرمین حاجی حیات رند سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع اور معتدد افراد کے زخمی ہونے کی خدشہ ہے ۔بولان لیویز فورس اور سیکورٹی فورس فائر بندی کے لیے جاے وقوعہ پر روانہ ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والے رند قبیلے کے دو افراد حاجی حیات رند اور مصطفی رند جبکہ کھوسہ قبائل کے سراج خان جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم فائرنگ کا سلسلہ جارہی ہے۔