|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2020

تفتان:پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 500 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا

تفصیلات کے مطابق ں غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 500 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدیوں میں خیبر پختون خواہ 77،پنجاب 399،سندھ 5، بلوچستان 2 اور آزاد کشمیر 17 شامل تھے ان گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر انچارج میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کر دیا گیا

راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ایرانی سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی قیدیوں کو تفتان لیویز حکام کے حوالے کر رہے ہیں ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا