|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2020

کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں صرف پشتونخوامیپ، بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی ہی نہیںیہاں الحمداللہ تمام لوگ اپنے قبائل سیاسی اور جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں5 سال حکومت میں گزار کر پھر گوادر اور بلوچستان کی پسماندگی پر تقریرکرنا حیرانی کی بات ہےانہوں نے مزیدکہا کہہماری اتحادی حکومت بلوچستان میں 40 نشستوں کے ساتھ نمائندگی کر رہی ہے

پی کے میپ اور نیشنل پارٹی پانچ سال نون لیگ کے ساتھ اقتدار میں رہیہمیں بتائیں کہ سی پیک کے کون سے میگا پروجیکٹس، نیشنل ہائے اور موٹروے کے منصوبے بلوچستان لائے گئےنولنگ ڈیم، وندر ڈیم، برج عزیز ڈیم کوئٹہ، ویسٹرن سی پیک روٹ ژوب تا کوئٹہ، کراچی چمن شاہراہ، مکران کی سڑکیں اور الیکٹرک گرڈ کے منصوبوں پر 2013 سے 2018 تک کام کا آغاز کیوں نہیں کیا گیا۔