|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2020

پشین: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فکر باچاخان کے سوا تمام دعوے اور وعدے معدوم ہوتے جارہے ہیں سو سالہ جہد کے دوران تمام تر مشکلات ومصائب کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا حتی کہ جانوں کے نذرانوں سے بھی دریغ نہیں کیا لیکن وطن اور مٹی سے محبت میں کوئی کمی نہ آسکی حکمران اگر ہمارے اکابرین کے مشوروں پر عمل کرتے تو ملک کے بائیس کروڑ عوام مرگ وزیست کا سامنا آج نہ کرتے شہید خان جیلانی خان اچکزئی شروع دن سے لیکر مرتے دم تک فکر باچاخان سے وابستہ رہے۔

ان کی دسویں برسی کے موقع پر پشین تاج لالا فٹ بال گراونڈ میں جلسہ عام اور اس میں صوبہ پشتون خوا کے صدر نوجوان قیادت ایمل ولی خان کی شرکت سے صوبے اور ملک کے سیاسی صورتحال پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے اسد خان اچکزئی کی اغوا حکمرانوں کیلئے چیلنج ہے حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا ظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین رکن مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابد ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ شفیع افغان حاجی عبدالکریم خانان حبیب ماما ڈاکٹرجعفر منیراحمد تیمورخان نے کلی لمڑان پشین میں اولسی جرگہ باچاخان مرکز پشین میں پارٹی اور پی ایس ایف کے ذمہ داران سے بات چیت اور برشور میں باچاخان مرکز میں ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر باغ برشور بنیادی یونٹ کا قیام عمل لایا گیااور 15سیاسی کارکنوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون وطن کے طول وعرض سے پشتون اولس فکر باچاخان نظریہ ولی خان سرخ پرچم تلے ملی مشر اسفندیار ولی خان کی زیر قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے وسیع النظر پلیٹ فارم پرصف ارا ہورہے ہیں۔

انہوں نیکہا کہ شہید خان جیلانی خان اچکزئی شروع دن سے فخر افغان باچاخان بابا کے سچے پیروکار کی حثیت سے مرتے دم تک عمل پیرا رہے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں نے انہیں شہید کرکے پسطائیت کی انتہا کردی لیکن شہید جیلانی خان پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آمر ہوگئے۔

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بنیادی یونٹوں پشتون اولس سے قریبی رابطہ اورجلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی پیغام کو عام کرتے ہوئے فعال ومنظم انداز میں ذمہ داریوں کا پاس رکھتے ہوئے جلسہ کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔