کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سی پیک گوادر پورٹ اور کوسٹ کے حوالے سے کئے گئے معاہدوں کو بلوچ قوم کے سامنے لایا جائے گوادر کو میں نے موسم سرما کی بلوچستان کا دارالحکومت قرار دیا تھا موجودہ وزیراعلیٰ سی ایم سیکرٹریٹ کو فعال بنائیں بصورت دیگر میں سمجھتا ہوں کہ وہ توسیع پسندانہ منصوبہ کا حصہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ سوویت اور امریکہ کی سرد جنگ اب بھی تازہ ہے۔
اور افغانی بھائیوں کے زخم ابھی بھرنے باقی ہیں یہاں پر یو ایس اور پاکستان ٹینشن کی ہڈی ہے گوادر جبکہ لڑائی کا میدان بلوچستان میں نہیں چاہتا کہ میرے لوگوں کو اس میں گھسیٹ لیا جائے اگر وہ یہ چاہتے ہیں تو چین لیں اور اپنی سرزمین پر لڑیں۔