کوئٹہ/پشین: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون اولس ان قوتوں کامحاسبہ کریں جنہوں نے سرزمین پشتونخوا کے درودیوارکودوسروں کی ایما پریتیم کیافکر باچاخان نظریہ ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے وسیع النظر قوم دوست وطن دوست سیاست اور ملی مشر اسفندیار ولی خان کی قیادت روز بروز وسعت اختیارکرتاجارہاہے پشتون سیاسی کارکنوں کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔
15 نومبر شہیدخان جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی کے موقع پر اجتماع ملک باالخصو پشتونوں کو درپیش قومی معاشی قومی حقوق کے حصول میں کلیدی کردار کا حامل ہے کارکن بھر پو شرکت کریں اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کا لاپتہ ہونا تشویشناک عمل ہے عوام الناس کی جان ومال ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہیان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی۔
کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباری آغا رکن مرکزی کمیٹی عبید اللہ عابد ضلع پشین صدر عبدالباری کاکڑ ضلع کوئٹہ قائم مقام صدر حاجی شان عالم کاکڑ شاہ جہان آغا حبیب ماما ملک عرفان بازئی ملک رمضان مہترزئی حاجی آصف کاکڑ اخلاق بازئی صادق کاکڑ عابد کاکڑ ڈاکٹر جعفر ڈاکٹر حیات نثار احمد نے ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ملک عرفان بازئی کے رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن پشین بلال کالونی میں اولسی جرگے کلی مغٹیان میں ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر نوحصار میں 35 سیاسی کارکنوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مقررین نے کہا کہ ملک میں جمہوریت جمہوری اداروں کے استحکام عدل وانصاف سماجی انصاف کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دیں اس پر خار راستے میں کارکنوں سے لیکر رہنماؤں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے مقررین نے کہا کہ 15نومبرکو پشین تاج لالا فٹ بال گراؤنڈ میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی اور اس میں پارٹی کے نوجوان قیادت ایمل ولی خان سمیت صوبائی مرکزی پارلیمانی رہنماؤں کی شرکت کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے پشتون اولس سے اپیل کی کہ وہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں کارکن اور ذمہ داران جلسہ کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی کابینہ تحصیل کابینہ کے اراکین صوبائی کونسل سینئر اراکین پی ایس ایف نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس باچاخان مرکز چمن میں زیر صدارت ضلعی سنئیر نائب صدر گل باران افغان منعقد ہوا۔
جس میں 15 نومبر شہیدخان جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی کے مناسبت سے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا شہر میں پوسٹر سٹیکرز خیر مقدمی بینرز فلیکسز اور جلسے میں شرکت بارے اولس سے قریبی رابطہ رکھنیپرغور وخوض ہوااور یہ عہد کیا گیا کہ 15 نومبر کو پشین تاج لالا فٹ بال گراونڈ میں بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جائیگا۔