کوئٹہ: کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پروفیشنل پینل نے تمام نشستوں پر میدان مارلیا اقبال کاسی 236ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے جن میں پرفیشنل، وکلاء، شکیل، ڈیموکریٹک پینل کے امیدوار میدان میں تھے،انتخابات کے نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل کے اقبال کاسی 236ووٹ حاصل کرکے صدر، افراسیاب بارکزئی 292ووٹ حاصل کرکے۔
نائب صدر کوئٹہ سٹی،تنویر شاہوانی 246ووٹ حاصل کرکے نائب صدر سریاب زون، تیمور شاہ کاکڑ 291ووٹ حاصل کرکے نائب صدر کچلاک زون، علی حسن بگٹی 298ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری، آصف خلجی 288ووٹ حاصل کرکے جوائنٹ سیکرٹری، رفیع بڑیچ 255ووٹ حاصل کرکے فنانس سیکرٹری جبکہ صباء زاہدی 228ووٹ حاصل کرکے لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔