لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا مریکہ میں جو بائیڈن کے شکل میں تبدیلی انے کے بعد بہت جلد پاکستان میں بھی بڑی تبدیلی آرہی ہے مریم نواز شریف نے اس وقت کروڑوں عوام کے دلوں میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔
مستقبل مسلم لیگ ن کا ہوگا پی ڈی ایم میں میاں نواز کے بیانیہ پر کوئی اختلاف نہیں تمام جمہوری قوتیں الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں حکومتی وزراء کی کرسی خطرے میں ہے اس لیئے وہ پی ڈی ایم میں اختلافات کی خبریں آڑا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک جدید جمہوری ملک بنانے کیلئے ہماری کوشیشیں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں تبدیلی کو اب کوئی طاقت نہیں روک سکتا عوام کا سمندر د جلسوں میں یکھ کر حکومت ہل گئی ہے۔
اب گلگت بلتسان میں 15 نومبر کو ایک مرتبہ پھر پی ایم ایل این کی حکومت آرہی ہے اس تبدیلی سے پورے ملک میں تبدیلی دیکھنے کو ملی گی انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے ہمیں دیوار سے لگانے کے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں مسلم لیگی کارکنان اس وقت اشتعال میں ہیں لیکن قیادت نے انھیں روکھ رکھا ہے ہم جمہوری لوگ ہیں اور سیاست میں اشتعال انگیزی اور تشدد کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے کمر میں اس وقت سخت تکلیف ہے لیکن حکومت انھیں کوئی سہولت اور ریلیف نہیں دے رہی اگر انھیں کچھ ہوا تو زمہ دار وزیر اعظم ہونگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی دلیر بیٹی مریم نواز شریف اس وقت مشکل حالات میں بھی کروڑوں عوام کو لیڈ کررہی ہیں جسپر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور انتقامی سیاست نے عوام کو پی ڈی ایم کے قریب کر دیا ہے۔
پاکستان اس وقت شدید معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے چینی آٹا بجلی گیس سمیت بنیادی اشیاء خوردونوش عوام کے قوت خرید سے با ہر ہوتے جارہے ہیں ملک میں گالی گلوچ اور غیر شائیسہ رویہ کو پروان چھڑ ہا یا جارہا ہے ایک وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے جی بی میں مرین نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ کا ستعمال کیا جسکی پر زور مذمت کرتا ہوں انکے الفاظ سے کروڑوں عوام کے جزبات مجروح ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنے مفادات کے خاطر چھوڑنے والوں سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ہمیں نظریاتی لوگوں کی ضرورت ہے جو کہ میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہوں۔