|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2020

کوئٹہ: بلوچی زبان کے نامور فنکار سبزل سامگی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔سبزل سامگی نے کم عمری میں بلوچی زبان کے گیت گائے اور تادم مرگ پچاس سالوں سے وہ اس میدان میں بلوچی زبان کی ترقی ترویج کے لیے جڑے ہوئے تھے۔سبزل سامگی بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔