|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2020

کوئٹہ: ادویہ ساز کمپنی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قاسم خان دومڑ نے صوبائی وزراء کی یقین دہانی پر ادویہ ساز کمپنی کے گھیراؤ اور احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ا س بات کا اعلان انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قاسم خان دومڑ نے کہا کہ صوبائی وزراء حاجی نور محمد دمڑ اور محمد خان لہڑی نے ان کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے انہیں۔

یقین دہانی کرائی کہ نہ صرف ادویہ ساز کمپنی کی جانب سے برطرف ملازمین کو بحال کروایا جائے گابلکہ ان کے بقایاجات بھی ادا کروائے جائیں گے جس پر انہوں نے ادویہ ساز کمپنی کے گھیراؤ کا فیصلہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قاسم خان دمڑ نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے اپنے مطالبات کے حل کے لئے احتجاج پر ہیں اس سے قبل ایک رکن صوبائی اسمبلی نے ان کے مذاکرات کو سبوتاژ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ صوبائی وزراء برطرف ملازمین کی بحال کروا کر انہیں انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ادویہ سازی کمپنی نے صوبائی وزراء کی بات نہ مانی اور برطرف ملازمین کو بحال اور بقایات ادائیگی ممکن نہ بنائے تو وہ احتجاج کو مزید وسعت دینے پر مجبور ہوں گے۔