|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2020

کوئٹہ: بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن بلوچستان میں پنجاب کی مختلف جامعات میں ریزرو نشستوں کا انتخاب میرٹ پر کرنا خوش آئند عمل ہے اسکے خلاف چند لوگ منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جسے ہم مسترد کرتے ہیں اسٹاف نے اپنی بساط کے مطابق دن رات محنت کرکے جتنا جلدی ہوسکا لسٹیں میرٹ پر جاری کی ہیں۔

اور گزشتہ روز مختلف پروپیگنڈہ کیا گیا کہ پنجاب کی جامعات میں مختص بلوچستان کوٹہ پر کوئی میرٹ نہیں ہوئی جوکہ سراسر غلط پروپیگنڈہ ہے۔اگر کسی کوکوئی شکایت ہے تو وہ ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن بلوچستان میں جاکر درج کروائے اس طرح بغیر کسی جواز کے ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن بلوچستان میں کام کرنے والے مخلص لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ میرٹ کے لئیے کام کرنے والوں کو ہم ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں اور آگے بھی کرینگے۔

اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والے کے خلاف بھر پور آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم خود اس بات کے حامی تھے کہ لسٹوں کو جلد از جلد جاری کیا جائے لیکن فارم زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ وقت لگ گیا لیکن میرٹ کے حوالے سے غلط باتیں کرکے طلباء میں تشویش نہ پھیلائی جائے جن طلباء نے CTSP پالیسی کے مطابق ٹیسٹ پاس کیا تھا انکے نام لسٹ میں آچکے ہیں اور وہ ان نتائج سے بھی مطمئن ہیں مزید انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے تو میرٹ نہ ہونے کہ برابر ہے۔

اگر ڈائریکٹوریٹ ٹیم نے تمام تر سیاسی و دیگر سفارشی کلچر کو مسترد کرکے ایک صاف و شفاف میرٹ بنائی ہے انکی حوصلہ افزائی کرنی چائیے نہ کہ انکے خلاف غلط پروپیگنڈہ پھیلایا جائے پروپیگنڈہ کرنے والا محض ایک چند لوگوں کا گروہ ہے جوکہ طلباء بھی نہیں جنکا کام ہی یہی ہے کہ ہر مثبت کام کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جائے لیکن ہم مثبت و میرٹ پر کام کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔