کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی رہنما ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی پر مختلف شہروں میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں پارٹی رہنماؤں نے شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی جدوجہد و قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی تقلید کو قومی نجات اور قومی مسائل کا حل قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی مستونگ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام پارٹی کے بانی رہنماء شہید ڈاکٹر یاسین منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے قائم مقام ضلعی صدر حاجی نزیر آحمد سرپرہ سجاد بلوچ تحصیل مستونگ کے صدر نثار آحمد مشوانی سابق ضلعی صدر غلام فاروق شاہوانی سینئر رہنماء میر سکندر ملازئی بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن ظفر بلوچ زونل جنرل سیکریٹری نثار بلوچ محمد گل شاہوانی ملک عبدالرسول لہڑی میر زیشان سارنگزئی ظفر بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔
مقررین نے شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کو انکی قومی و سیاسی خدمات اور نا قابل فراموش جد و جہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ جیسے رہنما کی تنظیمی علمی سیاسی جدوجہد کسی بھی سیاسی کارکن کے لیے مشعل راہ ہوسکتی ہے۔شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ اور دیگر قومی اکابرین کی قومی سوچ و نظریہ پر کاربند رہ کر قومی اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ فکر و نظریہ کے بنیاد پر سیاست کی۔علاوہ ازیں نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیر اہتمام بلوچستان کے عظیم قومی رہنماء اور نظریاتی علمی سیاست کے درخشان ستارے سیاسی استاد شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی پانچواں برسی پر نیشنل پارٹی کے ضلعی سکیرٹریث میں تعزیعتی ریفرینس کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تعزیعتی ریفرنس میں شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی پانچویں برسی پر انکی سیاسی قومی جدوجہد اور بلوچ قوم کو متحد رکھنے میں انکی سیاسی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا انکی سیاسی قومی خدمات کو مشعل راہ سمجھتے ہوئے شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی مشن کو اگے بڑھانے کا عہد کیا گیا تعزیعتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ جنرل سکیرٹری صدیق بلوچ قائم مقام تحصیل صدر عدنان سعید گچکی سینئر رہنماء کامریڈ منیب بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کو انکی قومی سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسین بلوچ اپنی سیاسی زندگی میں مختلف نشیب فراز کے باوجود ایک پر عضم سیاسی قومی رہنماء کی حیثیت سے بلوچ قوم کو منظم اورمختلف بلوچ سیاسی جماعتوں اور طلباء تنظیموں کو اپس میں متحد اور یکجاء کرنے میں نمایا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی مشن ہمارے لئے مشعل راہ ہے نیشنل پارٹی شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی قومی سیاسی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے جدوجہد کررہی ہے۔
تاکہ بلوچ قوم اور مظلوم اقوام منظم ہوکر اپنے بنیادی حقوق اور ملک میں حقیقی جمہوری پارلیمانی نظام قائم کریں دریں اثنائنیشنل پارٹی تحصیل حب کے زیر احتمام نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان رجب علی رند ضلع لسبیلہ کے صدر عبدالغنی رند تحصیل حب کے صدر روشن علی جتوئی ضلعی لیبر سیکرٹری واجہ عبد الغنی رند تحصیل حب کے جنرل سیکرٹری جان محمد پلال نیک محمد جمالی امجد علی رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کو سیاسی و قومی جدوجھد اور خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ مستقل مزاج اور صابر انسان تھے مشکل حالات و واقعات کا خندہ پیشانی اور مستقل مزاجی کے ساتھ مقابلہ کیا سیاسی بحرانوں کا حوصلے و تدبر اور بہادری سے سامناکیا وہ ایک نفیس اور شائستہ شخصیت کے مالک تھے ان کی کمی بلوچستان اور نیشنل پارٹی میں ہر مرحلے پر محسوس کی جائیگی رہنماوں نیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط سیاسی و قومی جماعت کے بغیرقومی و سیاسی حقوق کا حصول ممکن نہیں کارکنوں کی۔
یہ سیاسی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پنہچائیں اور عوام کو سیاسی پلیٹ فارم پر متحد کریں اپنے محبوب شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی بہترین طریقہ ہے دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماں نے کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کے افکار تنظیمی نظم و ضبط عملی کردار اور طویل سیاسی کمٹمنٹ اور جدوجہد پر برسریپکار رہ کر وطن کی دفاع و بقا کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ نے دیگر اکابرین کے ساتھ ملکر بلوچ قوم کو بی ایس او کے شکل میں شعوری فکری ادارہ فراہم کیا۔بی ایس او کو اکابرین کی فکر و فلسفہ کا وارث بن کر نوجوانوں کو قومی تحریک سے وابستہ کرنا ہوگا۔وفاق قبضہ گیر اور ایوان صدر آرڈیننس چھپائی کا جگہ بنا دیا گیا ہے۔جزائر پر قبضہ ریاستی دستور سے متصادم ہے۔نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی وسائل و تشخص کو شعوری و فکری سیاسی عمل سے مکمل روکے گی۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ،بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ،نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ۔ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ محراب بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری اور نعیم بنگلزئی نے نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ و بی ایس او پجار کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی ستار بلوچ چیرمین گہرام بلوچ چیرمین اسلم۔
صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ،ممبران مرکزی کمیٹی قیوم سجن کامریڈ رشید،ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی پارٹی و بی ایس او پجار کی کارکن موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی قومی جمہوری جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے ہمیشہ اصولوں پر کاربند رہ کر فکری سیاست کی۔
ان کی طویل سیاسی جدوجہد قومی ورثہ ہے جس پر عمل کرکے ہی قومی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔مقررین نے کہا کہ ملک اس وقت عملا درپردہ مارشل لا کے لپیٹ میں ہے۔انتخابات کو آئی جیک کرکے کھٹ پتلی و مسلط شدہ حکمرانوں کو حکومت فراہم کی گء۔اور اس مسلط شدہ حکومت نے ملک کو عالمی طور پر تنہائی کا شکار کردیا۔دوست ممالک بھی ناقص خارجہ پالیسی کے بدولت بیزار ہوگئے ہیں۔
ملک کو سیاسی معاشی و سماجی بحرانوں کا شکار کردیا گیا۔ مہنگائی و بیروزگاری نے عوام کو نفسیاتی مریض بنادیا ہے۔ادارے مفلوج ہوگئے۔احتساب کے نام پر سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر مکمل قدغن ہے۔رہنماوں نے کہا کہ سیندک ریکوڈک کی طرع سی پیک میں بھی بلوچ قوم و بلوچستان ترقی کے ایجنڈے میں نہیں قومیتوں کے وسائل و سرزمین پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کیجارہی ہے۔
اس لیے بلوچ قوم کو میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو اور شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ جیسے اکابرین کی افکار پر عمل پیرا ہوکر بلوچ نوجوان کو منظم قع۔ی جدوجہد کیلیے تیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔اور عوام موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کا ذریعہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو تصور کرکے اس میں شامل ہورہے ہیں۔اور پی ڈی ایم جلد ہی ملک میں عوامی شعور سے دستور کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کو یقینی بنائے گی۔