کوئٹہ: جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد اعجا ز سواتی نے کہا کہ جوڈیشل آفیسران قرآن و سنت کے مطابق علم اور عمل میں یکسوئی پیدا کرکے فراہمی انصاف کو یقینی بنائیں۔ قانون وانصاف کی فراہمی اور انصاف پر مبنی فیصلوں سے قا نون کی حکمرانی قائم ہوگئی۔ججز صاحبان کیس کی پیروری کے دوران صبروتحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں تاکہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے اور فریقین کو مو قع فراہم کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلے کریں۔
عدالتی نظام کی بہتری اور انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں ججوں اور عدالتی عملے کی تربیت اور استقداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی پرا گر اموں کا انعقاد سے ہی انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ججز صاحبان تمام معمو لات میں صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے کیس کو بہتر انداز میں آگے بڑ ھیں۔تاکہ انصاف کابول بولا ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ ججز کیلئے دوروزہ تربیتی پروگرام کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان جوڈیشنل اکیڈ می محمد ظریف بلوچ اور ایڈ وائیز جو ڈیشنل اکیڈمی نذر محمد کاکڑ بھی موجودتھے۔
جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمداعجاز سواتی نے کہا کہ تربیت کسی بھی آفیسر کی صلا حتوں میں نکھا ر پیدا کرنے اور دوران ڈیوٹی اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر اور پیشہ وارانہ مہارت سے ادا کرتا ہے جس کے مثبت اثرات رونما ہونے سے معاشرہ میں بہتر رجحانات جنم لیتے ہیں جج کا منصب اور زمہ داریاں اہم ہیں۔وہ انصاف کے تمام تقاضوں کومد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر بلوچستان جوڈیشنل اکیڈمی محمد ظریف بلوچ نے کہا کہ بلوچستان جوڈیشنل تربیت کے اعلیٰ کے مطابق جوڈیشنل آفیسران کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ اور مختلف قوانین کے بارے میں خصوصی اقدامات کررہی ہے تر بیت پانے والے آفیسران دوران ڈیوٹی اپنی زمہ داریاں بہتر اندازہ میں سرانجام دے سکتے ہیں۔ججز صاحبان تمام معمو لات میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلہ کریں تاکہ کسی بھی فریق کے ساتھ ناانصا فی نہ ہوسکے۔جبکہ اس تربیت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جائے تاکہ انہیں مسقبل میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں آسانی ہو۔
انہوں نے کہاکہ آفیسران کو دوران تربیت فنانس مینجمنٹ کنٹرول سروس معمو لات بیڈ اایکٹ، اینٹی منی لایڈ نگ ایکٹ سمیت دیگر قانونی پہلو ؤ ں سے آگاہ کرنے سے ان کی مہارت میں اضافہ ہوگا تقریب کے اختتام پرجسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد اعجاز سواتی اور ڈائریکٹربلوچستان جوڈیشنل اکیڈمی ظریف بلوچ نے تربیت مکمل کرنے والے جوڈیشنل آفیسران میں اسناد تقسیم کئے۔