|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں کے خلاف نیب ریفرنسز کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ایسے سیاسی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائی کراردیتے ہوئے ان ریفرنسز کو مسترد کردیا۔ بیان میں کہاگیا کہ نیب کا ادارہ سیاسی انتقامی کارروائیوں کارروائیوں کے زریعے سیاسی قیادت کو مرعوب کرنا چاہتا ہے۔

سابق وزیر اعلی نواب محمد اسلم رہیسانی، لشکری رہیسانی، رحمت صالح بلوچ اور صادق عمرانی ایسی سلسلے کی کھڑیاں ہیں جس سے قوم پرست و جمہوریت پسند قیادت کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔بیان میں کہاگیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک سے سلیکٹیڈ حکومت حواس باختہ ہوچکا ہے جس کے سبب انتقامی کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران پی ڈی ایم کو کمزور کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررے ہیں۔

اور غیر سیاسی حکومت کی غیر سیاسی ترجمان روز پی ڈی ایم میں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔درحقیقت پی ڈی ایم کی عوامی تحریک سے سلیکٹڈڈ حکومت کی نیندیں آڑ گئے ہیں خوف و لاچارگء کے عالم میں انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کے قیام آئین و قانون کی بالادستی صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے تک مکمل طور متحد و منظم رے گی اور سیاسی جماعتوں کی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔