ڈھاڈر: ڈھاڈر کے نواحی گاؤں صبری نوشہرہ میں سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں لڑکا قتل،فائرنگ کی زد میں آکر دو بچوں سمیت تین افرادزخمی،سیاہ کار ہونے والی لڑکی کو لیویزنے موقع پر پہنچ کر زندہ بچا لیا لیویز کے مطابق شب گزشتہ ڈھاڈر کے نواحی گاؤں صبری نوشہرہ میں سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں نامعلوم افراد نے مسماۃ (ص) اور اسکے آشناء کو فائرنگ کرکے قتل کرنا چاہا تو دونوں اپنی جان بچانے کیلئے قریبی ہمسایہ کے گھر گئے۔
جہاں ملزمان نے انکا پیچھا کرتے ہوئے اس گھر میں فائرنگ کی جس سے لڑکی کا آشناء محمد وسیم ولد عبد المجید کھوسہ جاں بحق،سمینہ بی بی دخترعبدالمجید،عبدالفتح ولد گل محمد عمر آٹھ سال،بشیرا بی بی دختر گل محمد عمر نو سال گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی سی کچھی مراد خان کاسی کی خصوصی ہدایت پر انچارج لیویز تھانہ ڈھاڈر بابو فدا حسین جتوئی بمعہ لیویز فورس جائے وقوعہ پہنچ کر مسماۃ (ص) کو زندہ بچا لیا زخمیوں اور لاش سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا جہاں لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے اور زخمیوں کو کوئیٹہ منتقل کردیا گیامذید کاروائی ڈھاڈر لیویز کررہی ہے۔