|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2020

کوئٹہ: وائس فا ر بلو چ مسنگ پر سن کے زیر اہتما م 13نو مبر 1839ء سے اب تک کے شہداء کی یا د میں ما ما قدیر بلو چ کی قیادت میں ریلی نکا لی گئی۔عدالت روڈ سے نکلنے والی ریلی میں خواتین اور لا پتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔ریلی مختلف شاہراہوں سے گذر کر احتجا جی کیمپ پہنچی جہاں کمیونسٹ پا رٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل قاضی امداد، کلیم فرار،اسرار بلو چ،این ڈی پی کے ثنا ء بلو چ،حوران بلو چ و دیگر نے خطا ب کرتے ہو ئے۔

شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 1839ء میں خان محراب خان شہید اور ساتھیوں نے انگریز سامراج کے ساتھ لڑتے ہو ئے جا م شہا دت نو ش کیا، انہوں نے عظیم قر با نیاں اپنی سر زمین کیلئے دیں۔

مقررین نے کہا کہ آج بھی بلو چ قوم کو پسما ندہ رکھا گیا ہے،معدنیات سے ما لا صو بے کے نوجوان کو ملا زمتیں نہیں مل رہیں، بلو چستان میں خوشحالی اور ہر یا لی نہیں پا ئی گئی نو جوانوں کو تعلیمی پسما ندگی میں رکھا گیا ہے آج سندھی، سرا ئیکی، بلو چ، پشتون عوام جو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے اس لئے تمام قومیتوں کو یکجا ہو کر جدوجہد کر نی ہو گی بعد ازاں شہداء کی یا د میں شمعین روشن کی گئیں۔