کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے شمالی علاقوں کی شاہراوں سے موسم سرما کے دوران میں پڑنے والی برف ہٹانے کیلئے مشینری خرید لی چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی مشینری زیادہ برف باری والے علاقوں میں پہنچائی جارہی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے بتایا کہ گذشتہ موسم سرما میں بلوچستان میں رکارڈ برف باری کے باعث کا ن مترزئی،زیارت،لک پاس،کولپور اور زیارت میں قومی شاہراہیں بلاک ہونے سے شہریوں مشکلات کا سامناکرنا پڑا تھا،عمران زرکون نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے برف ہٹانے والے پانچ بڑی اور تیس چھوٹی گاڑیاں خریدی ہیں۔
جبکہ منفی دس ڈگری سے کم درجہ حرارت میں کام کرنے والی کٹس بھی خریدی گئی ہیں انہون نے بتایا کہ برف ہٹانے والی گاڑیوں کیلئے عملہ تعینات کردیا گیا اگلے چند روز میں کا ن مترزئی،زیارت،لک پاس،کولپور اور زیارت میں قومی شاہراہیں پر ان گاڑیوں کے لئے بیش کیمپ بنادئیے جائیں گے تاکہ برف باری کے دوران فوری طور برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے اور قومی شاہراہوں کو بلاک ہونے سے بچایا جائے۔