اسلام آباد /کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو دھاندلی کے ذمہ داروں کے حوالے سے سب جماعتیں یکساں سوچ رکھتی ہے،گلگت بلتستان میں اگر یہی تاریخ دہرائی گئی تو ملک مزید بحرانوں کا شکار ہوجائیگا،مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے پوری قوم کرب میں مبتلا ہے،کشمور واقعہ اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے۔
22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کا تاریخی پاور شو ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں دھاندلی کے حوالے سے یکساں موقف رکھتی ہے تحریک کے حوالے سے جو بھی فیصلے کرنے ہوں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر کرینگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گلگت میں دھاندلی کی پھر پور کوشش کی جارہی ہے۔
اور الیکشن کے دنوں میں ہی ہی عوام میں امدادی سامان تقسیم کرنا ناکام ہمدردری سمیٹنے کے مترادف ہے انہو نے کہا کہ اگر یہاں بھی دھاندلی کی تاریخ دہرائی گئی تو بھیانک نتائج سامنے آئینگے اور وہ ملک جو پہلے سے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہی ہو وہ مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ 22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کا تاریخ ساز پاور شو ہوگا۔