کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی و جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گہرام خان بگٹی، مرکزی نائب صدر نور اللہ وطن دوست و دیگر نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، صوبائی سیکرٹری کی تکمیل کے بعد بھر پور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے پارٹی کے مرکزی نائب صدر نور اللہ وطن دوست کی قیادت میں پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری میرشمس کرد، صوبائی نائب صدر رؤف بابر، فریاد بگٹی ودیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران پارٹی کی فعالیت، کارکنوں کے مسائل، صوبائی سیکرٹریٹ کی تکمیل، پارٹی پالیسی، سیاسی اتحاد پر طویل مشاورت کی گئی۔
وفد نے پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل سے صوبائی صدر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاکہ کارکنوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پارٹی سیکرٹریٹ کی تکمیل کے بعد بھر پور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔
صوبائی اور ضلعی کابینہ کی مشاورت سے ورک کا آغاز کیا جائے گا س موقع پر مرکزی نائب صدر نور اللہ وطن دوست نے کہا کہ کارکنوں نے سخت اور کٹھن حالات میں شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کا جھنڈا تھامے رکھا ہے۔
اور مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے لہذا ان کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد اور رؤف بابر نے پارٹی فعالیت کے حوالے سے تجاویز پیش کئے۔ نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کی عمل کو تیز تر کیا جائے گا۔