کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس کی کمی کا مسلہ حل ہوگیا،صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی ادائیگی کے بعد کورونا کٹس کی فراہمی شروع کردی گئی کورونا ٹیسٹ کرنے کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ صحت کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے کورونا کٹس کی فراہمی بند ہونے اور صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا کٹس خریدے نہ جانے کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کی شرح کم ہوگئی تھی۔
تا ہم ڈی جی صحت شاکر بلوچ نے بتایا کہ پارلیمانی سیکرٹری صحت کی جانب سے کورونا ٹیسٹ میں کمی اور نتائج میں تاخیرکا نوٹس لینے کے بعد صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کردئیے جس پر کٹس مہیا کرنے والی کمپنی نے بلوچستان کو کٹس کی فراہمی شروع کردی ہے کٹس کی فراہمی شروع ہونے کے بعد صوبے کے ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔